کراچی (جیوڈیسک) پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر خالد مقبول صدیقی سندھ حکومت پر برس پڑے صوبائی حکومت کو تھرپارکر کی صورتحال کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی بے حسی پر خاموش رہنا بھی قومی جرم ہوگا۔ انہوں نے وزیراعظم سے فوری طور پر خصوصی پیکجج کے اعلان کا مطالبہ بھی کیا۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کرپشن اور نااہلی نے صحراء کے باسیوں کو موت کے منہ میں دھکیل دیا۔ ایم کیو ایم تھر کی صورتحال پر سیاست نہیں کر رہی۔ امدادی کارروائیاں مستقل بنیادوں پر جاری رہیں گی۔
انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی این جی اوز سے بھی امداد کی اپیل کی۔ خالد مقبول صدیقی نے بتایا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے ایک کروڑ سے زائد کی امدادی اشیاء متاثرہ علاقوں میں بھجوائی جا چکی ہیں۔