تھرپارکر ٹھٹھہ ، بدین ، سجاول اور دیگر علاقوں میں بادل برسنے کو تیار

Rain

Rain

ٹھٹھہ (جیوڈیسک) تھرپارکر ٹھٹھہ ، بدین ،سجاول اور دیگر علاقوں میں بھی بادل برسنے کو تیار ہیں۔ تھر واسیوں کو بارش سے خشک سالی کے خاتمے کی امیدیں پیدا ہوگئیں۔

سمندری طوفان نیلوفر کے باعث سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ٹھٹھہ کے کھلے سمندر میں اب بھی چارسو ماہی گیر موجود ہیں جن کی واپسی کیلیے حکومتی سطح پر کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پر آباد ماہی گیروں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کے باوجود اب تک لوگوں نے نقل مکانی نہیں کی ہے۔ انتظامیہ نے نقل مکانی کرنےوالوں کیلیے 9 ریلف کیمپ قائم کیے ہیں. فشرفوک فورم کے مطابق اب بھی 40 سے زائد لانچیں گہرے سمندر میں ہیں جن پر 400 سے زائد ماہی گیر سوار ہیں۔

لیکن ان کی واپسی کیلئے اب تک کوئی قدام نہیں کیا گیا ہے۔بدین میں ماہی گیروں نے کشتیاں خشکی پرکھڑی کر دی ہیں۔ انتظامیہ نے ساحلی علاقوں سے مکینوں کی نقل مکانی کیلیے ریلیف کیمپ قائم کردیے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے تھر پارکر کے مختلف علاقوں میں بھی تیز ہواوں اور موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔بلوچستان میں لسبیلہ کے ساحلی علاقوں گڈانی ، ڈام اور سونمیانی کے قریب آباد بیشتر ماہی گیر محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی بہت سے ماہی گیر اپنا گھربار اور کشتیاں چھوڑنے پر تیار نہیں۔