تھرپارکر : چھاچھرو کے گاوں میں 15 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

Gang Raped

Gang Raped

تھرپارکر (جیوڈیسک) صحرائے تھر میں مختصر عرصے کے دوران اجتماعی زیادتی کا دوسرا واقعہ، تھر پارکر کی تحصیل چھاچھرو میں ملزمان نے 15 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی نشانہ بنایا اور واقعہ کی وڈیو بھی بنائی۔

پولیس کے مطابق چھاچھرو کے گاوں ببراڑیو سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے بیان دیا کہ چار ملزمان نے اسکو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور کلہاڑی اور اسلحے کو زور پہ زیادتی کے دوران شرمناک واقعے کی موبائل کے ذریعے ویڈیو بھی بناتے رہے۔

واقعہ کے خلاف متاثرہ لڑکی نے اپنے ورثا کے ہمراہ پریس کلب مٹھی کے سامنے مسلسل چوتھے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملزمان کی گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا پولیس نے واقعے کا مقدمہ 4 ملزمان کے خلاف درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تھرپارکر میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد زاتی رنجش کی بنا پر خواتین کو نشانہ بنا رہے ہیں۔