ٹھٹھہ (جیوڈیسک) ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کھارو چان میں ایک دن میں سب سے زیادہ پودے لگانے کا، کام شروع کردیا گیا ہے ۔شجر کاری مہم کے دوران سات لاکھ سے زیادہ پودے لگاکر بھارت کا عالمی ریکارڈ توڑ نے کی کوشش کی جائے گی۔ ایشن ڈیولپمنٹ بنک ، کوسٹل کمیونٹی ڈیولپمنٹ اور محکمہ جنگلات کے تعاون سے ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے ساحلی علاقے کھارو چان میں ایک دن میں سب سے زیادہ پودے لگانے کے عمل کاآغاز صبح چھ بج کر بیس منٹ پر ہوا۔
شجر کاری مہم شام ساڑھے سات بجے تک جاری رہے گی۔ ترشان کریک کے مقام پر جاری اس مہم میں تین سو رضا کار سات لاکھ سے زائد مینگرو کے پودے لگاکر بھارت کا عالمی ریکارڈ توڑ نے کی کوشش کریں گے۔ اس سے پہلے اگست 2009 میں بھارت نے 6 لاکھ 11 ہزار 137 پودے لگاکر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا جبکہ جولائی 2009 میں بھی پاکستان نے 5 لاکھ 41 ہزار 176 پودے لگائے تھے۔