ٹھٹھ میں محکمہ جنگلات کی پچیس ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر با اثر سیاسی شخصیات کے قبضے کا انکشاف ہوا۔ غیر قانونی قبضے کے باعث عالمی اداروں کی جانب سے شروع کی جانے والی شجر کاری مہم بھی متاثر ہورہی ہیں۔
نجی ادارے کی جانب سے کئے گئے سروے رپورٹ کے مطابق ٹھٹھ میں کھڈی، پناہ، ہدیرانی، منارکی، ہیلایو سمیت کئی سرکاری جنگلات کی اراضی پر با اثر سیاسی شخصیات کا قبضہ ہے۔ جس کے باعث عالمی اداروں کی جانب سے شروع کی جانے والی شجر کاری مہم بھی متاثر ہوچکی ہے۔ ہر سال جنگلات سے کروڑوں روپے مالیت کی غیر قانونی کاشت حاصل کی جاتی ہے۔
جس میں محکمہ جنگلات ٹھٹھ کی کئی افسران کے ملوث ہیں اور ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر سمیت کنزرویٹو فاریسٹ ٹھٹھ کی تمام تر صورتحال سے آگاہی کے باوجود محکمہ جنگلات سندھ کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے۔