ٹھٹھہ (جیوڈیسک) مکلی کے تاریخی قبرستان میں بھی قبضہ مافیا سرگرم ہوگئی ،چائنا کٹنگ کر کے چھوٹے چھوٹے پلاٹ فروخت کر دیے ۔
عیدگاہ کے قریب واقع مکلی کے تاریخی قبرستان میں قبضہ مافیاسرگرم ہونے سے اب شہریوں کواپنے پیاروں کی تدفین کے لیے دوگززمین ملنا تو درکنار جن شہریوں کے پیاروں کی قبریں یہاں ہیں ان کے لیے بھی قبروں پر دعاپڑھنے کےلیے آنا مشکل ہوگیا ہے۔
قبرستان کے ملک حافظ مشتاق احمد میمن کا کہنا ہے کہ حکومت کی سرپرستی میں کام ہورہا ہے ، کئی باراعلی ٰحکام کو بتایا لیکن کچھ نہیں ا۔اس سلسلےمیں ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمن سے رابطہ کرنے پر جیو نیوز کو بتایا کہ آپ نے نشاندہی پر انٹی انکروچمنٹ فورس کے ذریعہ قبضوں کو خالی کراکے عمارتوں کو گرایا جائے گا۔