ٹھٹہ: کینجھر جھیل پر پانچ افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

 Keenjhar Lake

Keenjhar Lake

ٹھٹھہ (جیوڈیسک) کینجھر جھیل پر سیر کیلئے آنے والے پانچ افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

تیس کلو میٹر دور کینجھر جھیل پر کراچی سے پکنک کیلئے محمد علی، عدنان، سہیل احمد جن کا تعلق کراچی سے بتایا جاتا ہے جبکہ دو افراد بلاول پنڈی اور جہانگیر کا تعلق گلگت سے بتایا جاتا ہے نے کینجھر جھیل پر لانچ بک کروا کر نوری کی مزار پر گئے۔

لانچ والے کو تھوڑی دیر کے بعد واپس لے جانے کا کہا تاہم لانچ والے کے مطابق جب وہ وہاں پہنچا تو پانچوں افراد کو کسی نے سر میں گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر سول ہسپتال مکلی پہنچا دی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔