ٹھٹھہ 2 حصوں میں تقسیم، ضلع سجاول کا نوٹی فکیشن جاری

Thatta

Thatta

کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے ضلع ٹھٹھہ کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا، نئے ضلع کا نام سجاول رکھا گیا ہے۔

وزیر اعلی سندھ کی منظوری کے بعد محکمہ ریونیو نے ضلع سجاول کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ ضلع سجاول میں سجاول ، کھارو چند ، میرپور بیتھرو ، جاتی اور شاہ بندر تعلقہ شامل ہیں، جبکہ ضلع ٹھٹھہ ، ٹھٹھہ ، میرپور ساکرو ، کے ٹی بندر اور گھوڑا باری تعلقہ پر مشتمل ہو گا۔ ضلع سجاول بننے کے بعد صوبہ سندھ میں اضلاع کی تعداد اٹھائیس ہو گئی ہے۔