ٹھٹہ: مکلی میں نوجوان کے قاتل اب تک گرفتار نہ ہو سکے

Thatta

Thatta

ٹھٹہ (جیوڈیسک) ٹھٹہ مکلی کے سماجی کارکن رفیق جلبانی کے قتل کے اصل ملزمان پولیس اب تک گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ لواحقین نے اصل ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹھٹھ میں مکلی پولیس اسٹیشن کی حدود میں این جی اوز میں کام کرنے والے نوجوان پچیس سالہ رفیق جلبانی کے قتل میں نامزد ہونے والے گجو کے دو صحافیوں حبیب اللہ میمن اور عبدالستار بروہی کو مکلی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

جبکہ پولیس نے رفیق جلبانی کی بیوی سندھو میمن کو بھی شامل تفتیش کرکے اس کا موبائل فون اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔ رفیق جلبانی انگریزی اخبار کے سینئر صحافی عباس جلبانی کے بیٹے تھے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ٹھٹہ پولیس اب تک اصل ملزمان ڈاکٹر شعیب سبحانی اور بشیر ٹھیکیدار کو گرفتار کرنے میں پس و پیش کر کے اصل حقائق چھپانے کی پالیسی پر گامزن ہے۔