دی امیزنگ اسپائیڈر مین 2 فلم کے ویڈیو گیم کے نئے پروموز جاری

Spider-Man

Spider-Man

نیویارک (جیوڈیسک) سپائیڈر مین کے دیوانوں کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ 2012 کی بلاک بسٹر فلم دی امیزنگ اسپائیڈ ر مین کے سیکوئل” دی امیزنگ اسپائیڈر مین ٹو پر مبنی وڈیو گیم کے نئے پروموز جاری کر دیے گئے ہیں۔

جی ہاں مار دھاڑ اور سنسنی سے بھرپور اس ٹریلر میں اسپائیڈر مین اپنی روایتی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتا نظر آرہا ہے۔ واضح رہے کہ دی امیزنگ اسپائیڈر مین ٹو 17 اپریل کو برطانیہ جبکہ 2 مئی کو دنیا بھر میں ٹو ڈی اور تھری ڈی فارمیٹ میں بڑے پردے کی زینت بنے گی۔