نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کا اسپائیڈر مین پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار ہے اور 2012 کی بلاک بسٹر فلم دی امیزنگ اسپائیڈ ر مین کے سیکوئل” دی امیزنگ اسپائیڈر مین ٹو” کے نئے کلپس جاری کردیے گئے ہیں۔
مارک ویب کی ہدایتکاری میں بننے والے اس سیکوئل میں اینڈریو گارفیلڈ بحیثیت پیٹر پارکر/اسپائیڈر مین اور ایما اسٹون بحیثیت گیون اسٹیسی اپنے سابقہ کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔
جبکہ جیمی فاکس ولن (الیکٹرو) ، ڈین ڈیہان، پال گیماٹی، سیلی فیلڈ، مارٹن شین، کرس کوپراور ڈینس لےئری اہم کردارادا کررہے ہیں۔ ایوی اراڈ اور میٹ ٹالمچ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کا اسکرین پلے الیکس کرٹ ز مین اور رابرٹو آرکی نے تحریر کیا ہے جو کولمبیا پکچرز کے تحت رواں سال 2 مئی کوٹو ڈی اور تھری ڈی فارمیٹ میں بڑے پردے کی زینت بنے گی۔