“دی امیزنگ اسپائیڈر مین ٹو”کے نئے کلپس جاری

Spider-Man 2

Spider-Man 2

نیویارک (جیوڈیسک) اسپائیڈر مین سیریز کی نئی فلم دی امیزنگ اسپائیڈرمین ٹو کے ایکشن سے بھرپور نئے کلپس جاری کر دئیے گئے ہیں۔ ہالی وڈ ڈائریکٹر مارک ویب کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں ایک مرتبہ پھر اینڈریو گارفیلڈ اور ایما اسٹون جلوہ گر ہورہے ہیں اور ولن کے کردا ر میں جیمی فوکس نظر آئینگے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ اسپائیڈر مین کا یہ سیکوئل مداحوں کے دلوں میں گھر بناپا تا ہے یا نہیں اور اس کے لئے انتظار کر نا پڑے گا دو مئی کا جب یہ فلم سینما گھروں کی زینت بنا دی جائے گی۔