میلبورن (جیوڈیسک) سیزن کا پہلا گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سیمی فائنل میں مرحلے میں داخل ہو گیا۔ اینڈی مرے اور سرینا ولیمز نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں جاری ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں برطانوی اینڈی مرے اور آسٹریلیا کے نک کائیرگوئیس کے درمیان مقابلہ ہوا۔ عالمی نمبر 6 اینڈی مرے نے شاندار پرفارمنس دکھا کر آسٹریلوی کھلاڑی کو زیر کیا ۔ اینڈی مرے کی فتح کا سکور چھ تین ، سات چھ ، چھ تین رہا۔
خواتین ایونٹ میں عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز سلواکین حریف ڈومینیکا سیبولکووا کے مدمقابل ہوئیں ۔ امریکن سٹار پلیئر نے ڈومینیکا سیبولکووا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر چھ دو ، چھ دو سے فتحسمیٹی ۔