لاھور (جیوڈیسک) لاہور مرکز، پنجاب اور بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ ن سرگرم ہے ۔ مسلم لیگ ہم خیال کے رہنما سلیم سیف اللہ نے نواز شریف سے ملاقات کی ۔ نو منتخب ارکان کا اجلاس بھی آج لاہور میں ہو رہا ہے۔
نواز شریف کی سربراہی میں ہو نے والے پارٹی اجلاس میں نومنتخب اراکین کو ملک میں گڈ گورننس کی فراہمی،توانائی بحران کے خاتمے اور حکومت سازی کے عمل پر پارٹی کی حکمت عملی سے آگاہ کیاجائیگا۔
مسلم لیگ ن کے ترجمان سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نواز شریف بعض اہم قومی اور سیاسی امور پر اراکین قومی اسمبلی کو اعتماد میں بھی لیں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اراکین اسمبلی ایک قرار داد کے ذریعے نواز شریف کی قیادت پر اعتمادکا اظہار بھی کریں گے۔