موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے۔ فیض الحسن

کروڑ لعل عیسن: موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے۔ مسائل پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تاہم کچھ وقت ضرور لگے گا۔ صاحبزادہ فیض الحسن۔ ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ فیض الحسن سواگ نے گزشتہ روز مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں سے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت تمام بگاڑ کی ذمہ دار ہے جس نے ملکی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور غریب عوام اور تمام لوگوں کو مہنگائی اور بے روزگاری دی۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ گند صاف کرنے میں وقت لگے گا تاہم ہم وعدہ کرتے ہیں کہ توانائی سمیت دیگر بحرانوں کا ضرور خاتمہ کر دیں گے۔