سیالکوٹ (جیوڈیسک) ضلع نارووال کے رہائشی طاہر عرف طارو اور ناصر نے 14 سال پہلے تھانہ صدر نارووال کے علاقہ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کر کے 6 افراد کو قتل کر دیا تھا۔
مجرموں کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 12 مرتبہ سزائے موت کا حکم دیا تھا۔
مجرموں نے فیصلے کے خلاف اعلی عدالتوں سے بھی رجوع کیا مگر اعلی عدالتوں نے بھی مجرمان کی سزا کو برقرار رکھا تھا ۔ صدر مملکت کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد ہونے کے بعد دونوں مجرموں کو آج ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں پھانسی دے دی گئی۔