وفاقی حکومت کا رویہ قومی مستقبل کیلئے خطرناک ہے: امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چینی صدر کی پاکستان آمد اور پاکستان کی ترقی میں معاونت کیلئے سرمایہ کاری کے منصوبوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور مشترکہ منصوبوں کے معاہدات پر پاکستانی قوم کی جانب سے چین اور چینی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہیں مگر وفاقی حکومت کا روایتی رویہ قومی یکجہتی و اتحاد کیلئے خطرناک ثابت ہورہا ہے۔

محب وطن روشن پاکستان پارٹی نے چینی صدر کی آمد کے موقع پراستقبال و ملاقات میں وفاق کی جانب سے وزرائے اعلیٰ سندھ ‘ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کو نظر انداز کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کسی ایک صوبے کے وزیراعلیٰ کے بڑے بھائی کا نام نہیں اور نہ ہی وزارت عظمیٰ میاں صاحب کو کسی رشتے کی نسبت سے عطا ہوئی ہے اسلئے تمام صوبوں اور پاکستان کے تمام عوام سے یکساں سلوک اور ہر علاقے کی ترقی کیلئے یکساں اقدامات ہی وزیراعظم کا فریضہ اور ملک و قوم کے مفاد میں ہے۔