کراچی (جیوڈیسک) گورنر سندھ اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دونوں ادوار ناکام ہو گئے ہیں اور گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
صدر گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ عدالتی آرڈر سے ریلیف نہ ملنے تک پہیہ جام رکھا جائے گا۔
ایسوسی ایشن کے سربراہ نے یہ بھی بتایا کہ اس سے قبل ان کی سندھ کے وزراء سے ملاقات بھی ناکام رہی ہے۔