کراچی (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی بے امنی عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دیے ہیں کہ ناحق خون کی ذمے دار وفاقی اور صوبائی حکومت ہے، چیف سیکریٹری نے امن وامان سے متعلق وفاق کو ایک خط بھی نہیں لکھا، پورے ملک میں اسمگلنگ، منشیات اور جدید اسلحہ کراچی پورٹ سے آرہا ہے۔
آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری نے امن وامان سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد 2 سال تک شہر میں ناحق خون بہتا رہا، اگررپورٹ تسلیم کرلیں تو مطلب کہ آج سے ایک قتل بھی نہیں ہونا چاہئے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس گلزار احمد، جسٹس اطہر سعید اور جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل 5 رکنی بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔