مون سون سیزن سے قبل ضلع کورنگی کے تمام زونز میں برساتی نالوں کی صفائی کو یقینی بنا دیا جائیگا۔غلام رسول
Posted on February 18, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی : ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی غلام رسول نے کہا ہے کہ مون سون سیزن سے قبل ضلع کورنگی میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا لیا جائے گا برساتی نالوں اور سیوریج فلو کی درستگی کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات جاری ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کورنگی کے لانڈھی ،کورنگی اور شاہ فیصل زون میں جاری صفائی وستھرائی اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی طلعت محمد اور تمام زونز کے متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی غلام رسول نیدورے کے دوران ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور ڈی ایم سی کورنگی کے تعاون سے جاری برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ہنگامی بنیادوں پر تمام چوٹے اور بڑے برساتی نالوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے۔
اس موقع پر انہوں نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مقامی افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا نے کے لئے باہمی تعاون کے ذریعے اقدامات کریں اور عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا ئیں ایڈمنسٹریٹر غلام رسول نے متعلقہ افسران سے کہاکہ عوامی کو مسائل سے بچانے کے لئے برساتی نالوں کی صفائی کے بعد نالوں سے برآمد ہونے والے فضلے کو بروقت ٹھکانے لگایا جائے۔
بعد ازاں ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی غلام رسول اور میونسپل کمشنر طلعت محمود نے ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی و ستھرائی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا نے کے لئے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیںاور مکھی مچھروں کے خاتمے کے لئے تواتر کے ساتھ علاقائی سطح پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com