سپیکر قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باجود گریڈ بیس اور بائیس کے دو افسران کی مدت ملازمت میں توسیع دے دی ہے۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے سپیشل سیکرٹری ایڈمنسٹریشن سید منور عباس اور سیکرٹری ٹو سپیکر طالب جاوید حسین کو مدت ملازمت میں توسیع دی گئی۔
سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت سے متعلق سپریم کورٹ کے واضح احکامات ہیں کہ انھیں مدت ملازمت میں توسیع نہیں دی جاسکتی تاہم اس کے باوجود قومی اسمبلی کے گریڈ بیس اور بائیس کے دو افسران کو مدت ملازمت میں توسیع دے دی گئی ہے۔