قومی اسمبلی کیا سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم

National Assembly

National Assembly

پاکستان (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کیاسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا ، دونوں عہدوں کیلئے انتخاب کل کیاجلاس میں خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔ قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے آج دن بارہ بجے تک کا وقت تھا۔ دونوں عہدوں کیلئے انتخاب کل ہونے والے اجلاس میں خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔ نوازشریف کی زیرصدارت ن لیگ کے اجلاس میں قومی اسمبلی میں اسپیکرکے لیے سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے مرتضی جاوید عباسی کو نامزد کیا گیا۔

سردارایاز صادق حلقہ این اے ایک سو بائیس سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو شکست دے کر قومی اسمبلی میں پہنچے ۔مرتضی جاوید عباسی نے حلقہ این اے اٹھارہ سے بابا حیدر زمان اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سردار یعقوب کو شکست دی تھی۔

پیپلپزپارٹی کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، اسپیکر کے لئے یوسف تالپور ، ڈپٹی اسپیکر کے لئے غلام رسول کوریجو کے کاغذات منظورکرلئے گئے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے امیدواروں میں اقبال قادری اسپیکر اور کشور زہرا کو ڈپٹی اسپیکر نامزد کیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے شہریار آفریدی کو اسپیکر اور منزہ حسن کو ڈپٹی اسپیکر کے لیے نامزد کیا۔