قومی ٹیم کی شکست کے ذمہ دار کامران اکمل،ملک اورحفیظ ہیں،شائقین

Pakistan

Pakistan

بھارت (جیوڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر شائقین کرکٹ مایوس ہو گئے کہتے ہیں شکست کے ذمہ دار کامران اکمل، شعیب ملک اور محمد حفیظ ہیں۔ انگلینڈ میں جاری چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم ایک بھی میچ نہیں جیت سکی۔ آخری گروپ میچ میں بھارت سے شکست پر شائقین کرکٹ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیمیئنز ٹرافی میں قومی ٹیم سے بہت ساری امیدیں وابستہ تھی لیکن ٹیم نے پوری قوم کو مایوس کیا ہے۔

بعض شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی کمی کو شدت سے محسوس کیا ہے۔شائقین کرکٹ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم سے کامران اکمل، شعیب ملک اور محمد حفیظ کو نکال کر نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان کی فلاپ بیٹنگ لائن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلے بازوں کے پاس بیٹنگ کی ٹکنیک ہی نہیں پوری ٹیم میں صرف اسد شفیق کے پاس ٹیکنیک ہے لیکن انکی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھایا جا رہا۔