نئے ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر آج ذمہ داریاں سنبھالیں گے

Rizwan Akhtar

Rizwan Akhtar

اسلام آباد (جیوڈیسک) نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل رضوان اختر آج اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ انٹر سروسز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام اپنی مدت ملازمت پوری کر کے سبکدوش ہو گئے۔

آئی ایس آئی کے نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر آج ملک کے سب سے بڑے انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام عباسی نے عہدے سے سبکدوشی سے قبل صدر مملکت اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر ،وزیراعظم نواز شریف کے علاوہ فوج اور آئی ایس آئی کے افسران سے الوداعی ملاقاتیں کیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کے اعزاز میں اس دوران بہت سی تقریبات بھی منعقد ہوئیں۔

آئی ایس آئی کے نئے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ترقی سے قبل کراچی میں ڈی جی رینجرز کے عہدے پر تعینات تھے۔

انہوں نے کراچی میں امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ لیفٹینٹ جنرل رضوان اختر ملک کے اہم ترین انٹیلی جنس ادارے انٹر سروسز انٹیلی جنس کے سربراہ کی حیثیت سے آج عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔