کے پی کے : سیکرٹری داخلہ سمیت 6 افسروں کے تبادلے

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی سیکرٹری داخلہ سمیت 6 افسروں کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے گریڈ 21 کے تین، گریڈ 20 کے دواور گریڈ 19 کے ایک افسر کے تبادلوں کاحکم جاری کیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پی سید اخترعلی شاہ کو سیکرٹری داخلہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری داخلہ اعظم خان کو چیئرمین سرحد ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقرر کر دیا گیا۔

شاہ رخ ارباب سیکرٹری ماحولیات، سید بادشاہ بخاری ڈائریکٹر جنرل فارسٹ انسٹی ٹیوٹ،کیپٹن ریٹائرڈ سید وقار الحسن سیکرٹری فنانس اور سید ظفر علی شاہ سیکرٹری ایڈمنسٹریشن مقررکئے گئے ہیں۔