وزیراعظم نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دیں

Prime Minister Nawaz Sharif

Prime Minister Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وزیراعظم نواز شریف نے ڈیڈ لائن گزرنے کے ایک ہفتے بعد اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں۔ 155 اراکین پارلیمنٹ نے تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ پارلیمنیٹرینز کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ڈیڈ لائن تیس ستمبر تھی لیکن بیرون ملک دورے پر ہونے کے باعث وزیراعظم نواز شریف نے الیکشن کمیشن سے چند روز کی مہلت کی درخواست کی تھی۔

اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی آخری تاریخ گزرنے کے ایک ہفتے بعد وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اب بھی 155 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی ایسے ہیں جنہوں نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ پندرہ اکتوبر کو ان اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائیگی۔