کانفرنس لاہور میں منعقد ہوگی جس میں واپڈ حکام بجلی کی مختلف تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان،اور بجلی شعبہ کے ماہرین شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں واپڈا حکام بھی شریک ہوں گے۔
کانفرنس میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے اور بجلی کی پیداوار بڑھانے کے امور زیر غور آئیں گے، کانفرنس میں وزارت خزانہ کے حکام بھی شرکت کریں گے، میاں نوازشریف کل لاہور آمد کے موقع پر اپنی والدہ کے ہمراہ اپنے والد میاں محمد شریف کی قبر پر حاضری دیں گے فاتحہ کریں گے اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گے۔