اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وزیراعظم نواز شریف نے ملک میں سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف سے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے ملاقات کی اور انھیں پنجاب میں سیلاب کی صورتحال پر کئے جانیوالے اقدامات اور انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے پنجاب حکومت کے سیلاب متاثرین کے لئے کئے جانیوالے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ نواز شریف نے ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین کے لئے کی ہر ممکن مدد کی جائے اور انھیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔