اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف برطانوی وزیر اعظم کی دعوت پر 3 روزہ سرکاری دورے پر لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ دورہ برطانیہ کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ ان کے بھائی اور وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف اور دیگر حکومتی و سرکاری شخصیات بھی ہیں۔
اپنے دورے کے دوران برطانوی نواز شریف برطانوی وزیراعظم سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے، اس کے علاوہ وہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس سے بھی خطاب اور وہاں مقیم پاکستانی برادری سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر اعطم نواز شریف مالیاتی اور توانائی کے شعبوں کے چیف ایگزیکٹیو ز اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے جس سے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروبار کے بہتر ماحول کے بارے میں علم ہو گا۔