وزیراعظم کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع

PM

PM

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وزیراعظم نواز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے دی گئی سفارشات سمیت اٹھارہ نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔ کابینہ اجلاس میں عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے وزارت داخلہ کی سفارشات کی منظوری دی جائے گی۔ ان میں کونسل آف یورپی کنونشن کے تحت عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے اقدامات اٹھانے کی سفارش شامل ہے۔

کابینہ اجلاس میں فیڈرل سروس ٹریبونل ایکٹ میں ترمیم، آذربائیجان اور کوریا کے ساتھ ملزموں کی حوالگی کے معاہدوں، مالدیپ، یمن اور چین کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ اجلاس میں جرمنی کے ساتھ مالی، ترکی کے ساتھ سیکیورٹی جبکہ سعودی عرب کے ساتھ کھیلوں کے شعبے میں تعاون کی سمری منظور کی جائے گی۔