سعودی ولی عہد کی عسیر میں اساسی نوعیت کے منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت

 Mohammad Bin Salman

Mohammad Bin Salman

الریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عسیر کے علاقے میں صحت، ٹرانسپورٹ اور دیہی سروسز کے دیگر بنیادی منصوبے فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ولی عہد کی طرف سے متعلقہ حکام کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ عسیر کے علاقے میں تعمیرو ترقی اور شہری بہبود کے تمام منصوبے جلد از جلد مکمل کیے جائیں گاکہ شہریوں کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کا وعدہ پورا ہو سکے۔

عسیر کے علاقے میں بنیادی اہمیت کے حامل منصوبوں کی جلد تکمیل کا مقصد شہریوں کو معیاری طبی سہولیات، شہری ترقی اور فضائی اور زمینی ٹرانسپورٹ کی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔

عسیر کے گورنر شہزادہ ترکی بن طلال بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ ولی عہد کی گڈ گورننس اور شہری ترقی کے منصوبوں کی جلد تکمیل کی خواہش کی قابل تحسین ہے۔

عسیر میں زیرتکمیل اساسی نوعیت کے منصوبوں میں1000 سے زاید بستروں پر مشتمل شاہ فیصل اسپتال، مرکزامراض قلب، اعصابی امراض کی روک تھام کا مرکز، عسیر کے چار اہم علاقوں عسیر، الباحۃ، نجران اور جازان میں بچوں کے اسپتال شامل ہیں۔

عسیر اور جازان میں معیاری اور کشادہ سڑکوں کی تعمیر کے لیے 6 ارب اریال کی رقم مختص کی گئی ہے۔ جدہ اور جازان کے درمیان کے درمیان مرکزی شاہراہ کے لیے 4 ارب ریال ب کہ مکہ مکرمہ اور جازان کے درمیان بھی سڑک کی تعمیر کا منصوبہ زیرغور ہے۔

عسیرمیں فضائی آمد ورفت کو بہتر بنانے کے لیے موجودہ ہوائی اڈے میں توسیع کی جا رہی ہے تاکہ سالانہ 25 لاکھ افراد کو عسیر میں آمد و رفت کی فضائی سہولت فراہم کی جا سکے۔