اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت عظمی نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ اسلام آباد کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے تحریر کیا۔
سترہ صفحات پر مشتمل فیصلے کے مطابق وزارت دفاع نے پندرہ ستمبر تک انتخابات کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ملک بھر میں 43 کنٹونمنٹ بورڈز ہیں جہاں گزشتہ 14 سال سے بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے گئے۔ عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بھی ملک میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔