حق پرست قیادت عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے انتظامیہ بلدیہ کورنگی کے شانہ بشانہ جدوجہد میں مصروف عمل ہیں

کراچی: رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیر زادہ نے کہاہے کہ حق پرست قیادت عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے انتظامیہ بلدیہ کورنگی کے شانہ بشانہ جدوجہد میں مصروف عمل ہیں اور شہر کی ترقی اور شہریوں کی خوشحالی ہمارا نصب العین ہے صفائی ستھرائی سمیت تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے حق پرست قیادت عوام کی خدمت کا عزم لیکر آئی ہے اور اس مقصد میں بلا امتیاز ایمانداری و دیانتداری سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم کے ہمراہ کورنگی زون میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کیلئے کیئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر XENکورنگی محمد مبین صدیقی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سید محمد احمد نقوی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیلتھ محمد ےٰسین، سید سردا ر علی اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیر زادہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر صفائی ستھرائی کا عمل روزآنہ کی بنیادوں پر رکھا جائے اور صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ چونے اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا عمل بھی تواتر کے ساتھ جاری رکھا جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے موقع پر موجودافسران وعملہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ بلدیہ کورنگی کی حدودمیں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے افسران و عملہ اپنی کارکردگی کو اور بہتر انداز میں پیش کریں کچرا اٹھانے اور جراثیم کش ادویات کے باقاعدہ استعمال کو یقینی بنائیںاور تمام علاقوں میں موجود پارکوں، مارکیٹوں ،بازاروں ہسپتالوں اسکولوں مساجد امام بارگاہوں اور دیگر ایسے مقامات پر جو کچرا کنڈیوں کے علاوہ کچرا جمع ہو ان تمام مقامات اور کچرا کنڈیوں کو صاف کرنے کیلئے بھر پور کاروائی کریں۔