حکمران بھارت نوازی میں مسئلہ کشمیر کو فراموش کرچکے ہیں ، اے پی ایم ایل

APML

APML

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت کشمیرمیں انسانی حقوق کی بد ترین پامالیاں اور کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما طاہر حسین سید نے۳۵ سے زادہ کشمیریوں کو ظلم بربریت کا نشانہ بنا کر سہید اور کشمیر پر بھارتی تسلط کے ۶۸سالوں کے دوران کشمیر میں بھارتی جبر و مظالم کی طویل داستان کیخلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کشمیر میں بھارتی جبر و مظالم کیخلاف عالمی دنیا بھی اواز بلند کرے آزادی اور استصواب رائے کشمیریوں کا حق ہے اور پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے مگر افسوس کہ حکمران ذاتی و تجارتی مفادات کیلئے بھارت سے تعلقات اور تجارت کے فروغ کیلئے مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال کر بھارت نوازی میں کشمیریوں اور ان کے حقوق کو فراموش کرچکے ہیں جو تحریک آزادی کشمیر کیلئے نقصان دہ ہے۔

طاہر حسین نے کہا کہ اگر بھارت و امریکہ نوازی میں مشرف کیخلاف اتحاد بناکر جمہوریت و آئین کے نام پر مشرف کو اقتدار سے نہیں ہٹایا جاتا تو اب تک کشمیر کا مسئلہ اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا ہوتا اور کشمیری آزاد فضا میں سانس لے رہے ہوتے مگر مشرف کو اقتدار سے ہٹانے والوں نے کشمیریوں کے ساتھ بدترین دشمنی اور بہت بڑا ظلم کیا ہے اور اب کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموشی اختیار کرکے بھارت سے دوستی کی کوششیں ان ظالموں کے چہروں کو بے نقاب کررہی ہیں۔