سپریم کورٹ: نکاسی آب کے ناقص انتظام کیس کی سماعت ملتوی

Supreme Court

Supreme Court

سپریم کورٹ نیعدالتوں میں نکاسی آب کے ناقص انتظام پر ازخود نوٹس کی سماعت چار ہفتوں تک ملتوی کرتے ہوئے ڈی جی واسا سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ ڈی جی واسا کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ لاہور بھر کے سیوریج نظام کی صفائی کے لیے ساڑھے تین ارب روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔

اور جلد ہی صورتحال بہتر ہو جائے گی تاہم عدالت چارہفتوں کی مہلت دے تاکہ مفصلی رپورٹ پیش کی جاسکے۔ عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے ڈی جی واسا کو ہدایت کی کہ وہ سیوریج نظام کی بہتری کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بارش کا پانی جمع ہونے کے معاملے پر دو رکنی بنچ نے ازخود نوٹس لے رکھا ہے۔