کراچی (جیوڈیسک) اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا اورنگ زیب فاروقی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ مولانا اکبر سعید فاروقی کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لے۔ سپریم کورٹ رجسٹری کراچی کے باہر ذرائع سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ٹارگٹ کلنگ کا شکار تین سواہلسنت والجماعت کے کارکنوں کے اہل خانہ کو معاوضہ نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں امن قائم کرنے میں حکومت سندھ ناکام ہوچکی ہے، اور قیام امن کیلئے پولیس میں سیاسی بھرتیوں کا خاتمہ اور بلا تفریق گرفتاریاں کی جائیں، مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ شہر میں قیام کیلئے فوج بلانے کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج بلانے کا مطالبہ وہ سیاسی جماعت کر رہی ہے جو پانچ سال پوری حکومت اور اب بھی آدھی حکومت میں شریک ہے۔