اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کے مقدمات، سی این لائسنسز اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیسز کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہیں سپریم کورٹ میں جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے لاپتہ افراد کے مقدمات کی سماعت۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر کی والدہ کی وفات کے باعث سماعت ملتوی کردی۔ سی این لائسنسز اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے کیسز کی سماعت اوگرا کے وکیل سلمان اکرم راجا اور انور منصور خان کی استدعا پر یکم اکتوبرتک ملتوی کی گئی۔