نگران دورِ حکومت میں اہم اداروں اور کارپوریشنز میں غیرقانونی تقریریوں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت آج سپریم کورت میں ہوئی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔
نگراں حکومت کی جانب سے اہم اداروں میں تقرریوں کے خلاف مسلم لیگ(ن) کے خواجہ آصف کی دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ دائر کردہ درخواست میں چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی، اسٹیٹ لائف، سوئی نادرن گیس کے ایم ڈی، اور دیگر کی تقرریاں چیلنج کی گئیں۔
تاہم نگران حکومت کا موقف ہے کہ تمام تقرریاں قواعد و ضوابط کے مطابق کی گئیں تھیں۔ سپریم کورٹ نے نگران حکومت کی جانب سے کی گئی تقرریاں معطل کردیں۔ اعلی عدالت کی جانب سے عبوری حکم خواجہ آصف کی درخواست پر جاری کیا گیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ روزمرہ امور اور الیکشن کے لئے ہونے والے تبادلے مستثنی ہوں گے۔ نگران حکومت میں تقرریوں کے کیس کی مزید سماعت چار جون تک ملتوی کردی گئی۔