سپریم کورٹ نے غلام مرتضیٰ رحیم کی رکنیت بحال کر دی

Ghulam Murtaza Rahim

Ghulam Murtaza Rahim

اسلام آباد (جیوڈیسک) جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ملک غلام مرتضیٰ کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن ٹربیونل نے مخالف امیدوار کی درخواست پر انہیں نااہل قرار دیا جس میں ووٹوں کا ریکارڈ نہ ملنے کو بنیاد بنایا گیا ہے۔

عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کو حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے سے روک دیا اور ملک غلام مرتضیٰ کی رکنیت بحال کر دی۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔