تیسرا ون ڈے ، جنوبی افریقا کا پاکستان کو فتح کیلئے344 رنزکا ہدف

South Africa

South Africa

جوہانسبرگ(جیوڈیسک) تیسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو میچ میں فتح کے لئے344 رنز ہدف دیا ہے۔جنوبی افریقا نے ہاشم آملہ اور اے بی ڈی ویلیئرز کی سنچریوں کی بدولت پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کر دیا ۔جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقا کے بیٹسمین پاکستانی بولرز پر چھائے رہے اور آزادانہ اسٹروک کھیلے ۔پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

لیکن پاکستانی کپتان کا یہ فیصلہ زیادہ کامیاب نہ ہو سکا اور ہاشم آملہ اور کپتان اے بی ڈی ولیئرز نے شاندار انداز میں بیٹنگ کی ،دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں238 رنز بنائے۔ ڈی وی لئیر نے128 رنز بنائے جس میں12چوکے اور3چھکے جبکہ ہاشم آملہ کے 122 رنز میں9چوکے اور ایک بلند وبالا چھکا شامل تھا ۔پاکستان کی جانب سے محمد عرفان اور وہاب ریاض نے2 وکٹیں حاصل کیں۔