تین روزہ پولیو مہم کل شروع ہو گی، 4 ہزار ٹیمیں تشکیل

Polio Campaign

Polio Campaign

لاہور (جیوڈیسک) ڈی سی او کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر کی 165 یونین کو نسلوں میں تین روزہ انسدادِ پولیو مہم کل شروع ہو گی جو 12 نومبر تک جاری رہے گی۔ انہوں نے سیکرٹری یونین کونسلز اور ریونیو کے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ پولیو مہم کے متعلق اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں بینرز لگائیں اور مساجد میں اعلانات کر ائیں۔

کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا کہ انسدادِ پولیو ٹیموں کی ٹریننگ مکمل کر لی گئی ہے انہوں نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم میں 16 لاکھ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے اور پولیو مہم میں ضلعی انتظامیہ کی 4 ہزار پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گی جبکہ ائیر پورٹ سمیت شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور لاری اڈوں میں قطرے پلانے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔