متحدہ عرب امارات، سونے کی کھپت میں چالیس فیصد اضافہ

Gold

Gold

لاہور (جیوڈیسک) لاہور رواں سال کی دوسری ششماہی کے دوران متحدہ عرب امارات میں سونے کی کھپت میں پچھلے سال کے مقابلے میں چالیس فیصد اضافہ ریکارڈ گیا ہے۔ ورلڈ گولڈ کونسل کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد شمار کے مطابق ماہ جون کی پہلی چوتھائی کے دوران امارات میں سونے کی مجموعی کھپت بائیس اعشاریہ آٹھ ٹن رہی ہے۔

گولڈ کونسل کے مطابق گزشتہ سال اسی دورانیے میں امارارت میں سونے کی کھپت سولہ اعشاریہ تین ٹن تھی۔ رواں سال کی کھپت کی مجموعی مالیت ایک اعشاریہ چار ارب ڈالر رہی جبکہ گزشتہ برس کے انہی دنوں میں سولہ اعشاریہ تین ٹن کی کھپت کی مالیت آٹھ سو تنتالیس ملین ڈالر تھی۔ یوں رواں سال کی رواں ششماہی کے آغاز میں سونے کی مالیت 23 فیصد زیادہ ہو گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی گولڈ مارکیٹ میں کاروبار کی تیزی کا ایک اہم سبب بھارتی گاہک ہیں۔ بھارتی گاہک کی وجہ سے بائیس قیراط سونے کے بزنس کو فائدہ ہوتا ہے۔ مجموعی طور پر مشرق وسطی میں سونے کی کھپت میں 37 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جون کی پہلی چوتھائی میں مشرق وسطی میں سڑسٹھ اعشاریہ چار ٹن سونے کی خریداری ہوئی۔ گزشتہ سال کے اسی دورانیے میں یہ خریداری پچپن اعشاریہ سات ٹن تھی۔ ورلڈ گولڈ کونسل کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی میں مذکورہ عرصے میں تین اعشاریہ صفر چھ ارب ڈالر کا سونا خریدا گیا اس کے مقابلے میں پچھلے سال دو اعشاریہ چون ارب کی خریداری کی گئی تھی۔