کراچی (جیوڈیسک) ماڈل و اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے کا اپنا مزہ ضرور ہے لیکن تھیٹر پر کام کرنا سب سے مشکل ہے اس کے باوجود تھیٹر پر پرفارمنس میری اولین ترجیح ہوتی ہے۔
افسوسناک امر یہ ہے کہ اب فلم، ماڈلنگ اور ٹی وی ڈراموں کی مصروفیات کی بنا پر سٹیج ڈراموں میں کام کرنے کیلئے وقت نکالنا فنکاروں کیلئے مشکل ترین لمحہ ہوتا ہے۔
تھیٹر فنکاروں کے لئے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے ۔اچھی و بری پرفارمنس کے نتائج فوراً سامنے آجاتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ آج کل ٹی وی فنکاروں کا فلموں میں کام کرنے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے ۔ سینئر فنکاروں سے بہت کچھ سیکھا ۔ فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کی مقبولیت نے پاکستانی فنکاروں کو بھی دنیا بھر میں متعارف کرادیا ہے۔
مذکورہ فلم سے جو شہرت ملی ہے اسکا احساس گزشتہ دنوں لاہور ایئر پورٹ پر فینز کے گھیراؤ سے ہوگیا تھا۔