چوری کے الزام کے شبہ میں گرفتار شخص تھانہ کینٹ بہاولپور پولیس کے تشدد سے جاں بحق

Mianwali

Mianwali

میانوالی: چوری کے الزام کے شبہ میں گرفتار شخص تھانہ کینٹ بہاولپور پولیس کے تشدد سے جاں بحق ہوا جس کا وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کی با ضابطہ رپورٹ کی نقول تا حال لواحقین کو نہیں دی جارہی۔ جسمانی ریمانڈ کے دوران بہاولپور پولیس کے تشدد سے جاں بحق ہو نے والے مقتول اشتیاق کے والد عبد الستار نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ریمانڈ کے دوران بھرپور شدید تشدد کیا گیا جس سے اسکی موت واقع ہو گئی۔

بعد ازاں پو لیس اہلکاروں نے فائرنگ کر کے اسکی میت کی بے حرمتی بھی کی۔جس کا پو سٹ مارٹم رپورٹ سے واضح ہو گیا ہے۔جس پر وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ کا فوری نوٹس بھی لیا تھا مگر پو سٹ مارٹم کی رپورٹ تاحال ہمارے حوالے نہیں کی جارہی۔ہماری وزیر اعلی پنجاب سے فوری طور پر ایم ایس وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کے خلاف قانونی کاروائی کر نے کا مطالبہ ہے۔تاکہ قانون اور انصاف کا جھنڈا بلند ہو سکے۔