چوری شدہ دو قیمتی بھینسیں برآمد، باپ سمیت دو بیٹوں کو گرفتار کر لیا گیا

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد: پولیس تھانہ سٹی نے ڈیرہ سے چوری شدہ دو قیمتی بھینسیں برآمد کر کے باپ سمیت دو بیٹوں کو گرفتار کر لیا۔نواحی موضع چک سیتا کے رہائشی صفدر حسین کی دو عدد قیمتی بھینسیں چوری ہو گئیں تھیں۔

تھانہ سٹی پولیس نے تحریری درخواست پر مقدمہ درج کر کے لیاقت علی کے ڈیرہ سے دونوں بھینسیں برآمد کر کے لیاقت ولد محمد اسمائیل،نزاکت علی،عرفان پسران لیاقت علی کو گرفتار کر لیا۔