چوری کی وارداتیں، شہری 4 گاڑیوں، زیورات سے محروم

Burglary

Burglary

اسلام آباد (جیوڈیسک) چوری کی وارداتوں کے دوران شہری تین گاڑیوں اور سات لاکھ سے زائد مالیت کے سامان اور زیورات سے محروم ہوگئے، تھانہ سبزی منڈی کی حدود سے محمد جاوید نامی شخص کی کار، تھانہ مارگلہ کی حدود سے کار جبکہ ضیاء الدین نے مارگلہ پولیس کو بتایا کہ اس کی گاڑی ہسپتال کی پارکنگ سے چوری کرلی گئی ہے۔

سہالہ کی حدود میں ندیم کے گھر سے 66 ہزار سے زائد مالیت کا سامان اور نقدی چوری ہوگئی۔ تھانہ مارگلہ کے علاقے میں چوہدری شہزاد کے گھر سے چھ لاکھ روپے کے زیورات، نقدی اور دیگر سامان چوری ہوا۔

تھانہ آبپارہ کے علاقہ میں ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر خضر سلیم کھوکھر کے گھر میں چوری کی واردات کے دوران چور نقدی، زیورات اور دیگر سامان لے گئے ۔ جاوید محمد نے سبزی منڈی پولیس کو بتایا کہ چور اس کے گھر کے سامنے کھڑی کار لے گئے۔

رمنا پولیس کو بتایا گیا کہ ویئر ہائوس سے اٹھارہ لاکھ روپے مالیت کا سامان اور نقدی چوری ہوئی ہے درخواست گزار نے اپنے ملازمین بابر سلیم، حیدر علی اور ابوبکر پر شک کا اظہار کیا ہے ۔علاوہ ازیں والد کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف طاہر اقبال المعروف ڈوڈی کے قتل کامقدمہ درج کر لیا گیا۔