کروڑ لعل عیسن کی خبریں 8/2/2014

قریشی مائنر سے 2 لاکھ 9 ہزار روپے مالیت کی چوری
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) قریشی مائنر سے 2 لاکھ 9 ہزار روپے مالیت کی چوری ہونے والی سوختہ لکڑی جو کہ نامعلوم ملزمان ڈالا نمبر W3987 پر لوڈ کر کے لے جا رہے تھے پولیس تھانہ کروڑ نے فارسٹ گارڈ رفیق خان کے ذریعے اطلاع ملنے پر قبضہ میں لے کر چار مازد ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کر دی۔ نامزد ملزمان میں ظفر، نادر خان، چمن خان اور زیر بند خان سیمت دیگر 2 نامعلوم ملزمان شامل ہیں۔
———————
——————-
ضلع لیہ میں طچوں کی اغواء کی وارداتوں سے خوف و ہراس پھیل گیا
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) ضلع لیہ میں طچوں کی اغواء کی وارداتوں سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ ضلعی انتظامیہ پولیس عوام کی حفاظت کیلئے خاطر کواہ اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت عوام دوست گروپ کے سربراہ چوہدری اطہر مقبول نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے۔ اغواء برائے تاوان اور بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کر دینے کی وارداتیں انتہائی افسوسناک ہیں۔ جس سے ضلع بھر کے لوگوں میں خوف ہراس پھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ساری صورت حال کو انتہائی گہرائی سے دیکھا جانا چاہئے۔ مجرم افراد کو گرفتار کر کے قرار واقع سزا دینی چاہئے۔
———————
——————-
کروڑوں کسان مالی بدحالی کا شکار ہیں
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) کروڑوں کسان مالی بدحالی کا شکار ہیں۔ حکومت بجلی کھادوں اور تیل کے نرخ میں کمی کرے۔ ان خیالات کا اظہار کسان رہنما مخدوم قمرالزمان قریشی اور مخدوم عادل شاہجہان صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع لیہ نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری نے پہلے ہی لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ اب کسان بھی بجلی تیل اور کھادوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ جس سے کاشتکاروں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ انہوں نے حکومت سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا۔
———————
——————-

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) ضلع لیہ کے حساس تھانہ کروڑ میں نفری کی کمی کو پورا کیا جائے۔ طارق پہاڑ۔
تفصیل کے مطابق تحصیل کروڑ لعل عیسن ضلع لیہ کا سب سے حساس تھانہ کروڑ جہاں پر مذہبی پروگرام باقی تھانوں کی نسبت زیادہ ہوتے ہیں۔ اور جرائم کی شرح بھی کم نہیں۔ اور اکثر اوقات عملہ مجالس اور جلوسوں میں ڈیوٹیوں پر مامور رہتا ہے۔ یہاں پر مواضعات پر ایک انسپکٹر (SHO ) 4 سب انسپکٹر ، 3 اسسٹنٹ سب انسپکٹر ، 2 ہیڈ کانسٹینل ، 18 کنٹیبل میں سے 6 جلوسوں مجالس ڈیوٹیوں پر 4 کنٹیبل تعمیل اسٹاف پر مامور رہتے ہیں۔ باقی 4 تھانے داروں اور 8 کنٹیبل کے ذریعے اتنا بڑا تھانہ چلایا جا رہا ہے۔ سابق صدر انجمن تاجران طارق پہاڑ نے DPO لیہ سے فی الفور نفری بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
———————
——————-
ملک امیر عبدالرحمن اولکھ حرکت قلب بند ہونے کے بعد گزشتہ روز اسلام آباد میں انتقال کر گئے

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) ملک عبدالحمید اولکھ ڈی ایس پی، سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ، ملک عبدالسلام اولکھ ، ملک عمر علی اولکھ سابق چیئرمین بلدیہ ، ڈاکٹر عبدالسلام اولکھ کے بڑے بھائی ملک امیر عبدالرحمن اولکھ حرکت قلب بند ہونے کے بعد گزشتہ روز اسلام آباد میں انتقال کر گئے تھے کی نماز جنازہ گورنمنٹ ہائی سکول ریلوے روڈ میں سید غلام مصطفی شاہ گیلانی پیر آف چھتر شریف نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں سابق چئیر مین ضلع کونسل صاحبزادہ نور الحسن ، صاحبزادہ محبوب الحسن ، صاحبزادہ وسیم الحسن ، اے سی کروڑ محمد اختر منڈھیرا ، ڈی ایس پی خالد ڈاھا ، سابق وفاقی وزیر بہادر احمد خان سیہڑ ، سابق ایم این اے ملک نیاز احمد جکھڑ ، سابق تحصیل ناظم لیہ منظور جوتہ ، سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ ، پیر سید محمد حسین شاہ گیلانی ، سردار ذوالفقار علی خان ایڈووکیٹ ، راجہ فیاض سکھیرہ ایڈووکیٹ ، طارق شاہ ایڈووکیٹ ، سردار غلام عباس خان ایڈووکیٹ ، سردار اقبال احمد خان شہانی ایڈووکیٹ، چوہدری عبدالرئوف گجر ایڈووکیٹ ، مہر حبیب اللہ گرواں ، سیٹھ محمد اسلم ، سردار ریاض خان سیہڑ ، حاجی غلام شبیر بپی ، حاجی عبدالواحد خان ، سردار ہیبت خان سیہڑ ، قمرالزمان قریشی ، سردار طارق عظیم کھرل ، ڈاکٹر محمد حسین ، ایاز نیازی ، طارق پہاڑ سمیت تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
———————
——————-
امیر عبدالرحمن اولکھ کی قرآن خوانی
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) سابق صونائی وزیر ملک احمد علی اولکھ کے بڑے بھائی امیر عبدالرحمن اولکھ کی قرآن خوانی آج اڑھائی بجے ان کی رہائش گاہ کے قریب ادا کی جائے گی۔
———————
——————-
امیر عبدالرحمن اولکھ اور حاجی عین الحق کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ، چوہدری اطہر مقبول، سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ ، سابق تحصیل ناظم ملک منظور جوتہ، صاحبزادہ محبوب الحسن ، عابد انوار علوی سابق ضلعی صدر مسلم لیگ ن، صدر انجمن تاجران لیہ واحد بخش باروی، سابق صدر انجمن تاجران کروڑ طارق پہاڑ ایاز خان نیازی، محمد طارق شاہ ایڈووکیٹ، قمرالزمان قریشی ایڈووکیٹ سردار غلام عباس خان، سردار ذوالفقار علی خان سیہڑ ایڈووکیٹ نے ملک احمد علی اولکھ کے بڑے بھائی امیر عبدالرحمن اولکھ اور حاجی عین الحق کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت اور مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔