کاہنہ (پریس ریلیز) یونین کونسل کاہنہ کے نو منتخب جنرل کونسلر محمد سجاد نے عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ کاہنہ میں چوری ڈکیتی کی وارداتوںمیں دن بہ دن اضافہ ناقابل برداشت ہے ڈاکوئوںنے دن دیہاڑے دید دلیری سے واردات کرنا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے۔
اہل علاقہ ڈاکوئوں کے خوف میں مبتلااورمقامی پولیس تھانے تک محدود ،تھانہ کاہنہ کے چاروں طرف چوکیاں ہونے کے باوجود بھی کاہنہ گردونواح میں ڈکیتوں کا اور چوریوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ڈاکو سر شام اور دن دہاڑے ناکے لگا کر راہ گیروں سے لوٹ مار کر کے بڑے آرام سے فرار ہو جاتے ہیں۔
شہری ڈاکوئوں کے خوف سے اپنے اپنے گھروں میں تھم کر رہ گئے ۔مقامی پولیس ہاتھوں پہ ہاتھ دھرے تھانے و چوکیوں میں محدود ہوگئی جبکہ ڈاکو چور دندناتے علاقے میں کھلے عام اپنی وارداتوں میں مصروف ہیں مقامی پولیس تو اب ایمرجنسی کال پر بھی بروقت موقعہ واردات پر نہیں پہنچتی ڈاکو لوٹ مار کر کے فرار ہو جاتے ہیں ۔ مزید کہا کہ ہم مقامی پولیس افسران کی نااہلی، ملزمان کی گرفتاری ،انسپکٹر جنرل پولیس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔