وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بلاوجہ قیمتیں بڑھنے دینا اس قوم کے ساتھ ناانصافی ہے۔ صوبائی ہم آہنگی کی وزارت ضلعوں میں مجسٹریٹ کے نظام کو بحال کرنے کے لیے قانون سازی کرے گی۔ قومی پرائس کنٹرول کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ضلعی سطح پر پرائس کنٹرول کمیٹیاں قائم کی جائیں اور صارفین کے حقوق کے قوانین کو فعل بنایا جائے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ قیمتوں پر کنٹرول کے لیے صوبائی حکومتوں کا تعاون ضروری ہے۔
اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بلوچستان اور سندھ میں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا صحیح اعدادوشمار کے لیے شماریات بیورو کے کردار کو بہتر بنانا ہوگا۔ صوبائی ہم آہنگی کی وزارت کابینہ ڈویژن کے ساتھ مشاورت سے اس قانون کا بل تیار کرے گی۔