نظریاتی ورکرز کو بھر پور طریقے سے سپورٹ کریں گے : مہر امتیاز احمد

 

لالہ موسی(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے نظریاتی راہنمائوں شہزاد افضل میر ایڈووکیٹ ،مہر امتیاز احمد ،چوہدری محمد شفیق،عامر ریاض،نصیر احمد ،مرزا طارق مقصود اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ نظریاتی ورکرز پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں بھر پور حصہ لیتے ہوئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کر رہے ہیں۔

نظریاتی ورکرز مس بینا شہزادی ،نازیہ نورین ،روزینہ ،لبنا زیب ،کوثر افضال ،ثمینہ ،زیب النسا کے لیے نظریاتی ورکرز خود ووٹ دینے کا وعدہ کر رہے ہیں ہمیں پوری امید ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی ورکر اور عمران خان کے ویژن کے مطابق کام کر نے والے نظریاتی ورکرز کو بھر پور طریقے سے سپورٹ کریں گے ۔اور نظریاتی ورکرز مل کر عمران خان کے ویژن کے مطابق کام کرنے والے راہنما ئوں کو کامیاب کرائیں گے۔